SETCO L.L.C-FZ لکڑی کے ضروری مواد کا عالمی سطح پر دستیاب، مستحکم اور قابل اعتماد ذریعہ فراہم کرنے کے لیے بطور خصوصی ایجنٹ، ASIKS D.O.O. اور ASIKS COMPANY D.O.O. کے لیے کام کرتی ہے۔ ہم دبئی میں قائم ایک تجارتی کمپنی ہیں جو زیادہ تر خام مال جنوب مشرقی یورپ کے سرسبز جنگلات سے حاصل کرتے ہیں۔ ہمارے تمام شہتیروں کو معیار کی بہتری، کاروائی، اور حسب ضرورت تراش کے مرحلے سے گزرنے سے پہلے ذمہ داری کے ساتھ کاٹا جاتا ہے تاکہ آپ کو اعلیٰ ترین میعار کی حامل صنوبر کی کٹی ہوئی لکٹری مل سکے۔
ہم یورپ کے اطراف، خصوصاً کروشیا، سلووینیا، اور اٹلی، میں واقع بندرگاہوں سے استعمال کے لیے تیار لکڑی کی ترسیل کرتے ہیں اور آپ کو دنیا بھر میں تیز اور مؤثر طریقے سے آپ کا آرڈر فراہم کر سکتے ہیں۔
SETCO L.L.C-FZ تقریباً چار دہائیوں سے صنوبر کی کٹی ہوئی لکڑی کی صعنت میں کام کر رہی ہے، اسی لیے ہم مہارت، تجربہ، آلات، رابطے، اور شعبے سے متعلق معلومات رکھتے ہیں تاکہ یقینی بنایا جا سکے کہ آپ ہمیشہ اپنی کھیپ سے مطمئن ہوں۔
بطور ادارہ ہمارا مقصد یہ ہے کہ ہم عالمی سطح پر صنوبر کی کٹی ہوئی لکڑی کا سرکردہ ذریعہ بنیں۔ اس مقصد کے حصول کے لیے، ہم دنیا بھر میں خریداروں اور دیگر تجارتی کمپنیوں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں تاکہ ہماری لکڑی کو اصل استعمال کنندہ تک پہنچایا جا سکے۔ ہمارا معیار ضمانت شدہ ہے، ایسے ہی طویل مدتی تعلقات استوار کرنے کے لیے ہماری لگن بھی ہے - SETCO L.L.C-FZ کے ساتھ، آپ یہ یقین کر سکتے ہیں کہ ہم آپ ے لیے ہر اُس وقت پر اور ہر اُس جگہ موجود ہیں جب آپ کو ہماری ضرورت ہو۔
SETCO ، ASIKS D.O.O. اور ASIKS COMPANY D.O.O.کے لیے بین الاقوامی سطح پر فروخت و تجارت کی مرکزی ایجنٹ ہے۔ ایک ایسا ادارہ جو بوسنیا اور ہرزیگووینا کے اندر تین مقامات پر 25 لاکھ مربع فٹ سے زیادہ آرامشین کے احاطے کو چلاتا ہے۔
ہمارا مرکزِ نگاہ گاہکوں کا 100 فیصد اطمینان ہے – ہم بالکل آرڈر کے مطابق اور درستگی سے بتائے گئے ترسیل کے اوقات کے ساتھ صنوبر کی اعلیٰ ترین معیار کی کٹی ہوئی لکڑی فراہم کرتے ہیں۔